17

پیٹ کمنز نے بابراعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا

اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک پاکستانی کپتان سے بہتر کھلاڑی کو بولنگ نہیں کی،آسٹریلوی پیسر  فوٹو : فائل

اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک پاکستانی کپتان سے بہتر کھلاڑی کو بولنگ نہیں کی،آسٹریلوی پیسر فوٹو : فائل

سڈنی:  آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے بابراعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا۔

 آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے کہا کہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک پاکستانی کپتان سے بہتر کھلاڑی کو بولنگ نہیں کی، ہر ٹیم کے پاس چند اچھے اور مشکل بیٹسمین ہوتے ہیں لیکن آپ ان کا سامنا کرنے کو چیلنجنگ خیال کرتے ہیں، ایسے کرکٹرز کی وکٹ کسی بھی بولر کے لیے بڑا انعام ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں