40

پی آئی اے کے تین جہاز چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئے

بدھ کی شب کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 3 خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے روانہ کیے گئے تھے (فوٹو : فائل)

بدھ کی شب کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 3 خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے روانہ کیے گئے تھے (فوٹو : فائل)

پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ کی شب کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 3 خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے روانہ کیے گئے تھے جن کی کورونا ویکسین کے ہمراہ پاکستان آمد کا سلسلہ جمعرات کو جاری رہا۔

ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا ویکسین کی ترسیل حکومت پاکستان کی ہدایات پر کی جارہی ہیں، مجموعی طور ہر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں