15

پی ایس ایل 6؛ بقیہ میچز کا 5 جون کو آغاز متوقع

ہوٹل آمد کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو سنگل ڈوز ویکسین لگے گی
(فوٹو:فائل)

ہوٹل آمد کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو سنگل ڈوز ویکسین لگے گی
(فوٹو:فائل)

 کراچی:  پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا 5 جون کو آغاز متوقع ہے جب کہ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کر لیا، فرنچائزز کی مشاورت سے جمعے کو اعلان متوقع ہے،ذرائع نے بتایا کہ 22مئی کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے،24 تاریخ کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔

پہلے  ویکسی نیشن نہ کرانے والے پلیئرز کو سنگل ڈور ویکسین لگے گی، اگلے روز پھر ایک ٹیسٹ ہو گا،26 مئی کی صبح ساڑھے 8 بجے کراچی جبکہ سوا9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظبی روانگی طے ہے،آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اگلے روز ایک اور جانچ ہوگی،ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی دوپہر7روزہ قرنطینہ کا اختتام ہوگا،ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی،2 سے 4 جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا موقع ملے گا۔

ایونٹ سے ایک روز قبل4تاریخ کوپھر ٹیسٹ لیا جائے گا،مقابلوں کا آغاز ہفتہ 5 جون کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے ہوگا،اگلے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔

مجموعی طور پر5 روز ڈبل ہیڈرزشیڈول ہیں،گروپ مرحلے کے4 اور اگلے راؤنڈ کے ایک دن2میچز ہوں گے،ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7 جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے نائٹ میچ سے ہوگا، اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ ٹیموں کا قیام 2،2 کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہوگا۔

برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے گی،بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی متوقع ہے، فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دورۂ انگلینڈ کے لیے منتخب قومی کرکٹرز 23 تاریخ کو روانہ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں