46

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

جوہانسبرگ: چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو 9 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں