66

چین میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 11 ہلاک اور 19 زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

بیجنگ: چین میں مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں شینیانگ اور ہیئکو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 11 مسافر ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس نے زخمی مسافروں کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔ ٹرک اور مسافر بس تصادم سے مرکزی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں