50

ڈاکو کی 3 گھنٹے تک نارتھ ناظم آباد، سمن آباد، گلبرگ میں لوٹ مار

پولیس کی جوابی فائرنگ سیڈاکو زخمی،پولیس نے گرفتار کرلیا، موٹر سائیکل ، اسلحہ ، نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس کی جوابی فائرنگ سیڈاکو زخمی،پولیس نے گرفتار کرلیا، موٹر سائیکل ، اسلحہ ، نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گلبرگ میں پولیس مقابلے کے دوران 3گھنٹے سے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلبرگ کے علاقے بلاک13 میں حاجی کلب کے قریب ایک ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگیا، پولیس نے فوری طور پرڈاکو کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو نے تین گھنٹے قبل نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے چھینی تھی اور اس کے بعد اس نے سمن آباد میں شہریوں سے موبائل فون چھینے ،ملزم اس کے بعد گلبرگ کے علاقے میں واردات کررہا تھا کہ پولیس نے اسے دھر لیا، ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل، اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں