36

کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے شوقین نکلے

کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی عمدہ اداکاری کو سراہا، فوٹوفائل

کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی عمدہ اداکاری کو سراہا، فوٹوفائل

کراچی: قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے شوقین نکلے انہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کی کہانیوں اور اس میں کام کرنے والے فنکاروں کو سراہا ہے۔

کامران اکمل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر رمضان المبارک میں نشر ہونے والے ہلکی پھلکی تفریح سے بھرپور مزاحیہ ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ اور ’’عشق جلیبی‘‘ کے پوسٹر شیئر کراتے ہوئے دونوں ڈراموں کی تعریف کی۔

کامران اکمل نے لکھا دنیا بھر میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے باعث اس مشکل اور کڑے وقت میں کبھی کبھی آپ کو آرام اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈراما سیریل ’’عشق جلیبی‘‘ اور ’’چپکے چپکے‘‘ دونوں ہی اچھے معیار اور ہلکی پھلکی تفریح سے بھرپور ڈرامے ہیں۔

کامران اکمل نے ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی عمدہ اداکاری اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں اتنے اچھے پروجیکٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ صرف کامران اکمل نہیں بلکہ تقریباً ہر پاکستانی کو رمضان المبارک میں پیش کیے جانے والے تفریح اور مزاح سے بھرپور یہ دونوں ڈرامے بے حد پسند آئے ہیں۔ جب کہ اداکارہ عائزہ خان کی اداکاری نے تو سب کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں