15

کرپشن پر سائٹ کے افسر کو 7 سال قید، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد، مجرم کے 25 کروڑ کے اثاثے تھے، نیب (فوٹو : فائل)

اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد، مجرم کے 25 کروڑ کے اثاثے تھے، نیب (فوٹو : فائل)

 کراچی: احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں مجرم کو 7 سال سزا کی سزا سناتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی مجرم اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کا فیصلہ 4 سال بعد سنا دیا جس میں عدالت نے مجرم کو 7 سال کی سزا سنادی۔

عدالت نے مجرم پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

نیب کے مطابق مجرم نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔ مجرم کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثے کا ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے، مجرم کے پاس 25 کروڑ کے اثاثے ہیں، مجرم کے خلاف ریفرنس 2017ء میں قائم کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں