72

کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ و اداکارہ ثوبیہ خان بھی کورونا کا شکار

سب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا وائرس سے بچیں، ثوبیہ خان

سب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا وائرس سے بچیں، ثوبیہ خان

 کراچی: قومی کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ اور اداکارہ ثوبیہ خان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔

معروف اداکارہ اور کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ ثوبیہ خان کو بھی کورونا لاحق ہو گیا ہے، ثوبیہ خان کے مطابق انہیں چند روز سے گلے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس پر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔

ثوبیہ خان کے مطابق وہ گھر سے باہر کم ہی جاتی ہیں اور لوگوں سے ملتی بھی نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا ہے، سب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا وائرس سے بچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں