17

کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ۔ فوٹو : فائل

دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ۔ فوٹو : فائل

کندھ کوٹ: جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

کندھ کوٹ میں تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق جب کہ دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں