67

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر بھی روزے رکھنے لگے

اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے، ڈیوڈ وارنر: فوٹو: فائل

اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے، ڈیوڈ وارنر: فوٹو: فائل

 لاہور: کیوی کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے۔

سن رائزرز حیدر آباد کے اسکواڈ میں شامل مسلمان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد آئی پی ایل کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں، ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار بھی کیا۔

راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں