25

گوادر میں 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق اور11 زخمی

واقعے کے بعد زخمیوں کو تربت اسپتال منتقل کردیا گیا . فوٹو : فائل

واقعے کے بعد زخمیوں کو تربت اسپتال منتقل کردیا گیا . فوٹو : فائل

گوادر: دشت سنگئی کراس پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوادر میں دشت سنگئی کراس پر 2 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو تربت اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں