33

ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اورعامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی

تیسری شادی کے الزامات کی وجہ سے میرا خاندانی نظام دہل کر گیا، عامر لیاقت فوٹوفائل

تیسری شادی کے الزامات کی وجہ سے میرا خاندانی نظام دہل کر گیا، عامر لیاقت فوٹوفائل

کراچی: عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اور رمضان شو کے میزبان عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہانیہ خان نامی اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز اور ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں اور انہوں نے ان سے معافی مانگی ہے۔

دوسری ویڈیو ہانیہ خان کے والد کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے مبینہ تیسرے نکاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا کوئی نکاح نہیں ہوا۔ ہمارے گھر عامر لیاقت آئے تھے اور انہوں نے ہماری مدد کی تھی اور واپس چلے گئے تھے۔

ہانیہ کے والد نے کہا میری بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے وہ کراچی آئی تھی اور میں اسے واپس اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کرے جس سے عامر لیاقت کے نام پر حرف آئے۔ میری بیٹی نے جو بھی عامر لیاقت کے ساتھ کیا اس کی طرف سے میں عامر لیاقت سے معذرت چاہتا ہوں۔ کوئی نکاح نہیں ہوا کیونکہ اگر نکاح ہوا ہوتا تو ماں باپ کو تو پتہ ہوتا۔

اس ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک لمبا چوڑا پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان کو مخبوط الحواس، ذہنی بیمار اور تصورات میں گھری رہنے والی لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کا خاندانی نظام دہل کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبروں پروضاحت

عامر لیاقت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرا قصور یہ تھا کہ میں نے ان کے گھر کی مدد کی جس طرح 921 خاندانوں کی گزشتہ کئی برسوں سے مدد ہورہی ہے، باپ نے کہا میری بیٹی نیم پاگل ہے آپ اس کی باتوں کا برا نہ مانیے گا ہمارے لیے تو اعزاز ہے کہ آپ ایک ٹیکسی ڈرائیور کے گھر مدد کرنے کو آگئے اور پھر مجھ پر کہرام ٹوٹ پڑا باپ کےکہنے پر اسے دلاسے دیے کہ اچھا تم نے اگر تصورات میں کوئی چیز سوچ لی ہے تو وہ ذہن سے نکال دو یہ ممکن نہیں لیکن پہلے اس نے تصور میں نکاح کیا پھر خود ہی میڈیا میں رہنے کے سبب گواہ گھڑ لیے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہانیہ خان نامی خاتون جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہے نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں