52

20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، شیخ رشید

کالعدم ٹی پی ایل کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل

کالعدم ٹی پی ایل کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی  192 جگہوں کو بندکیا تھا، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلےملیں گے۔ وزیراعظم نے کل ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں