68

40ڈگری میں بھی دھند، یاد رکھو! تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دینگے،مریم


مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج میں واضح فرق آگیا،مریم نواز(فوٹو:انٹرنیٹ)

مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج میں واضح فرق آگیا،مریم نواز(فوٹو:انٹرنیٹ)

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر کہا ہے کہ 40ڈگری کی گرمی میں بھی دھند، یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، ن لیگ اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ 

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج کچھ دیر کے لیے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شاید ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں