38

8 سے 16 مئی کے دوران سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، این سی او سی

بھارت میں کورونا کو نظرانداز کیا گی اور  اب بھارتی حکومت وبا پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، این سی او سی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا کو نظرانداز کیا گی اور اب بھارتی حکومت وبا پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، این سی او سی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سی او سی کی جانب سے ٹویٹ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھر رہیں محفوظ رہیں،  8 سے 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے ٹویٹ میں مثال دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کورونا وارننگ کو نظرانداز کیا، اب بھارتی حکومت وبا پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں